کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اسکواش اسٹارعامراطلس خان اور فرحان محبوب پی ایس اے ٹور ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ نمبر سات سیڈ فن لینڈکے اولی ٹومینن کو مصری کھلاڑی طارق میمن کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قاہرہ میں ہونے والے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس خان نے انگلینڈ کے جوائے بیرنگٹن اور نمبر چھ سیڈ فرحان محبوب نے مصری کھلاڑی امر خالد خلیفہ کو زیر کیا۔ پہلے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی کریم درویش، نمبر دوسیڈ مصری کھلاڑی امر شبانہ، نمبر تین فرانس کے گریگری گولٹیئر، نمبر چار سیڈ مصری رامے آشوراورنمبرآٹھ سیڈ مصری کھلاڑی محمد ال شوربے کامیابی حاصل کرکے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔