پشاور ( اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-17ستمبر2007)پاکستان کی نمبر ون اسکواش اسٹار ماریا طور پاکی نے کہا ہے کہ وہ اسکواش کی ٹاپ ٹین ویمنز رینکنگ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ گزشتہ ماہ ہونے والے وسپا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ماریا طور نے مقامی نیوز ایجنسی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کھیل میں بہتری پیدا کررہی ہوں۔ ماریا کی رینکنگ وسپا اوپن سے پہلے 184 تھی جو انہوں نے بہتر کر کے اب 74 کرلی ہے۔