اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-30اکتوبر2007) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ بعض عناصر سازش کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ صرف میری شہرت سے جلتے ہیں۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں ہونے والے سکواش ٹورنامنٹ میں میری شکست کی بڑی وجہ میرا ان فٹ ہونا تھا میں چھ سال بعد انٹرنیشنل سرکٹ میں واپس آیا ہوں اس لئے مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ائرپورٹ پر شراب کی برآمدگی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کچھ عناصر میرے خلاف سازش کررہے ہیں۔