لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن نے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کو فیڈریشن کے سربراہ ایئرچیف مارشل راؤ قمر سلیمان کا ایڈوائزر مقررکیا ہے۔ اس بات کا اعلان فیڈریشن کے سربراہ ایئرچیف مارشل سے جان شیر خان کی اسلام آباد ایئر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کے بعدکیا گیا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور دیگر امور پر بات ہوئی۔ پی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں جان شیر خان نے ملک میں کھیل کی بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کی جسے فیڈریشن نے قبول کرتے ہوئے انہیں ایڈوائزر مقر رکرنے کا فیصلہ کیا۔