اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-نومبر2007) پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انکار کے بعد انٹرنیشنل سکواش فیڈریشن اور پلیرز سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان اوپن کو نان رینکنگ ٹورنامنٹ قرار دے دیا۔ اور ٹورنامنٹ کی موجودہ حالت یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پاکستان اوپن نہیں کوئی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے جس میں تمام تر پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں،کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کے شرکت نہ کرنے سے عامر اطلس خان ٹاپ سیڈ بن گئے جبکہ انعامی رقم بھی کم کر کے ایک ملین پاکستانی روپے کر دی گئی۔ویمنز ایونٹ میں بدستوروسپا کا کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔ ایران اوپن میں پاکستان کی کارلا خان سے شکست کھانے والی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ڈونا ارقوہارٹ اور ریفری لنڈا دیوی اسلام آباد پہنچ گئیں۔انگلینڈ کی کرسٹی مگھنی، اور جیون ، ہانگ کانگ کی کرسٹینا مکھ اور تین ایرانی کھلاڑی آج اسلام آباد آئیں گی۔ویمنزمقابلے 15نومبر سے شروع ہونگے۔بتایا گیا ہے کہ سکواش پلئیرز ایسو سی ایشن نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے منع کر دیا ہے جسکے بعد انٹرنیشنل سکواش فیڈریش جس کے صدر پاکستان کے ماضی کے نامور کھلاڑی جہانگیر خان ہیں نے اس ٹورنامنٹ کو جسکی انعامی رقم 85ہزار ڈالر تھی کو کم کر دیا۔