اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک14-نومبر2007) سکواش کے مرد کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں غیرمعمولی حالات کے تناظر میں پاکستان اوپن سکواش سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سکواش کی عالمی تنظیم نے براہ راست پاکستان اوپن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ورنہ عام طور پر کسی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کھلاڑی انفرادی طور پر کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اوپن میں اس مرتبہ خواتین ایونٹ بھی رکھا گیا ہے اور خواتین کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم وسپا نے پاکستان اوپن سے دستبردار ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور غیرملکی خواتین کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لیں گی