اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007) ہانگ کانگ کی کرسٹینا میک نے آسٹریلیا کی ڈونا آرکو ہارٹ کو تین ایک سے شکست دیکر پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کا خواتین ٹائٹل جیت لیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانے والے خواتین ایونٹ کے فائنل میں کرسٹینا ملک نے پہلی دو گیمیں بآسانی نو دو اور نو تین سے جیتیں لیکن تیسری گیم میں ڈونا آرکوہارٹ نے شاندار انداز میں کم بیک کیا اور تیسری گیم سات نو سے جیتی۔ چوتھی گیم میں جب کرسٹینا میک کو پانچ تین سے برتری حاصل تھی تو کندھے میں تکلیف کے باعث وہ میدان سے باہر آگئیں۔ بعد میں زخمی ہونے کے باوجود یہ میچ نو سات سے جیت گئیں۔ گورنرسٹیٹ بنک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے