کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک04-دسمبر2007) اسکواش کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے مامر اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 28ویں پوزیشن پرچلے گئے ہیں مصر کے امر شعبان بدستور سرفہرست ہے۔ مصر کے رمی اشہور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں فرانس کے گولشیز تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ یامر چوتھے نمبر پر ہیں ابتدائی 27کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی پلیئر شامل نہیں پاکستا ن کے منصور زمان سات درجے تنزلی کے بعد 35 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاہد زمان 45ویں پوزیشن پردکھائی دے رہے ہیں۔ نک میتھیو پانچویں، فرانس کے تھیری لنکو ساتویں، مصر کے کریم درویش آٹھویں، مصر کے النہدی نویں اور اسکاٹ لینڈ کے جان وائٹ دسویں نمبر پر ہیں۔ ابتدائی دس کھلاڑیوں میں مصر کے چار کھلاڑی براجمان نظر آرہے ہیں۔ ملائیشیا کے ارنگ سینگ ہی 16 اور اذلان اسکندر 18ویں نمبر پر ہیں زمبابوے کے میٹرک جی فوندا دسویں نمبر پر ہیں۔