کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-دسمبر2007) ملائشیا کی نکول ڈیوڈ انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں مسلسل 17 ویں مہینے نمبر ون عالمی رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ وسپا کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ کے مطابق نکول ڈیوڈ پہلے اور آسٹریلوی بہنیں نتھالی گرنہام دوسرے اور رشائیل گرینہام تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی کارلا خان کی رینکنگ میں حیرت انگیز تبدیلی آئی ہے وہ 33 درجے ترقی پاکر 58 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ ان کی رینکنگ 91 تھی۔ مینز اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے، ایک زمانے میں ٹاپ رینکنگ میں قومی کھلاڑی شامل ہوتے تھے لیکن اب پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس خان ٹاپ 30 میں شامل ہیں۔ ان کی رینکنگ 28 ہے۔