اسلا م آباد(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-جنوری2008) پاکستان کے ٹاپ سکواش کھلاڑیوں نے ایشین مینز سکواش چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا بائیکاٹ کردیا ۔ دعوت کے باوجود منصور زمان ، عامر اطلس اور فرحان محبوب ٹرائلز دینے نہیں آئے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے مارچ میںہونيوالی ایشین مینز سکواش چیمپئن شپ کيلئے ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت فیڈریشن کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ليکن منصور زمان ،عامر اطلس اور فرحان زمان نے ٹرائلز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شرکت نہیں کی۔ فیڈریشن حکام کے مطابق پہلے روز ٹرائلز میں 6کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں یاسر بٹ پہلے ، ماجد خان دوسرے اور شاہد زمان تیسرے نمبر پررہے ۔حکام کے مطابق یہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور معاملہ فیڈزیش کی جنرل کونسل کے اجلاس میں اٹھایا جائیگا ۔ ان کھلاڑیوں کے ایشین مینز سکواش چیمئین شپ میں شرکت کافیصلہ جنرل کونسل کریگی ۔ جبکہ برٹش جونیئرز سکواش چیمپئن شپ میں عامر اطلس کے بھائی دانش اطلس اور فرحان محبوب کے بھائی وقار محبوب کو ان کی مرضی کے مطابق ایج کیٹگری میں انٹری نہیں بھجوائی گئی جو سینئر کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کی وجہ ہوسکتی ہیں ۔