لاہور(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک11-فروری 2008) انٹریونیورسٹی سکوائش چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے جیت لی۔جی سی کالج یونیورسٹی لاہور میں کھیلی جانیوالی چیپمئن شپ کے فائنل میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے گورنمنٹ فیصل آبادیونیورسٹی کو 3-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کے حمزہ احمد نے حریف ٹیم کے سجاد علی کو11,4-11,8 اور 14-16ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں عاقب حنیف نے فیصل آباد کے صمد خان کو 11,4-11,5اور 11,5شکست دی اور آخری معرکے میں جی سی یو لاہور کے عبدالعلی خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سرفراز احمد کو 9,11 ،11,9اور11,7سے مات دیکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں مہران یونیورسٹی کے کھلاڑی پشاور میں انٹریونیورسٹی ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی غرض سے پشاور چلے گئے جس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کو واک اوور دیتے ہوئے تیسری پوزیشن پر فاتح قرار دیا گیا ۔آخرمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر آفتاب احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر جی سی یولاہور کے سپورٹس ڈائریکٹرخادم حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرشاہد مرزا اورسپورٹس انچارج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مس عظمی زیدی بھی موجود تھیں۔