لاہور(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک11-فروری 2008) پاکستان کے سکواش سٹار منصور زمان نے کہا ہے کہ وہ سکواش میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا چاہتے ہیں۔ کولکتہ اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کا مستقبل روشن ہے اور وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔ منصور زمان نے کہا کہ انہوں نے کولکتہ ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ سے لے کر آخر تک کئی اپ سیٹ کئے جبکہ ٹورنامنٹ جیتنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی عالمی رینکنگ بھی بہتر ہو جائے گی۔ منصور زمان جو کولکتہ ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رہے۔، نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئرچیف مارشل تنویر محمود شکواش کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔