اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سی آئی ایم بی ملائیشین اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ شروع ہوگیا۔ پاکستان کے سٹار یاسر بٹ نے نیوزی لینڈ کے کاشف شجاع کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان کے عادل مقبول مصر کے شریف کامل سے شکست کھاگئے جبکہ فرحان محبوب نے مصر کے عمر عبدالعزیز کو ہرادیا۔ اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں یاسر بٹ نے موحد اصراف اعظم کو جبکہ فرحان محبوب نے نفذ احزام عدنان کو شکست دی۔ یہ میچ بالکل یکطرفہ رہا اور شاہد زمان، منصور زمان اور کاشف شجاع نے بھی مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔