کویت سٹی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک29-اپریل2008)عالمی نمبر ایک امر شبانہ نے ہم وطن رامے آشور کو شکست دیکر پی ایس اے سپر سیریز اسکواش ٹائٹل حاصل کرلیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں امر شبانہ نے عالمی نمبر دو رامے آشور کو 52 منٹ کے کھیل میں 11-9، 11-7، 11-10(3-1) سے زیر کیا۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد امر شبانہ نے کہا کہ آج کا دن بہترین تھا، رامے آشور نے چند غلطیاں کیں جن کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔