لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17مئی 2008) فرحان محبوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریزیڈنٹ پی ایس ایف اسکواش چیمپئن کا فائنل جیت لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 43 فرحان نے فائنل میں یاسر بٹ کو 40 منٹ کے کھیل میں زیر کیا۔ وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل شاہد لطیف فائنل کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عاصم سلیمان بھی موجود تھے۔ جمعے کو ایبٹ آباد کے جان شیر اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور سے تعلق رکھنے والے یاسر بٹ عمدہ آغاز کیا اور پہلا سیٹ 11-5 سے جیت کر فرحان محبوب پر دباؤ بڑھایا لیکن اگلے سیٹ میں فرحان محبوب نے شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے نہ دوسرے سیٹ میں 11-10 (3-1)سے فتح حاصل کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ ہوا اور ٹاپ سیڈ فرحان نے تیسرے سیٹ میں 11-7 سے فتح حاصل کرکے لیڈ حاصل کرلی۔ چوتھے سیٹ میں فرحان نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 11-5 کی فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر فرحان محبوب کو 1635 ڈالرز اور خوبصورت ٹرافی جبکہ یاسر بٹ کو 1125ڈالرز اور رنرز اپ ٹرافی دی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ہم وطن ماجد خان کو 11-6، 11-6، 11-9 سے شکست دے دی۔ پاکستان کے یاسر بٹ نے ہم وطن وقار محبوب کو 11-10 (3-1)، 11-3، 11-9 سے شکست دی تھی۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم12000 امریکی ڈالرز تھی۔ دریں اثناء چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 3 سے 9 جون تک اسلام آباد میں ہو گی جس میں مصر، انگلینڈ اور ملائشیا کے کھلاڑی شرکت کریں گ