کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19مئی 2008) فہد کرار، آصف خان، حمزہ بخاری، وقاص گل اور شاہ جہان روشن خان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے مین راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ کا آغاز پیر سے ہوگا جس میں بوائز اورگرلزکے مقابلے ہوں گے۔ بوائزکے انڈر 19 میں شعیب حسن، انڈر 17 میں اورنگزیب محمود، انڈر 15 میں ناصر اقبال، انڈر13 میں علی بخاری اور انڈر11 میں اسرار احمد نمبر ون سیڈ ہوں گے۔ اتوارکو پاکستان نیوی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں انڈر 19 مقابلوں میں فہد کرار نے نور زمان کو، آصف خان نے ایاز اللہ کو، فرحان زمان نے طارق خان کو اور اویس رحیم نے عدیل اصغرکو، انڈر17 میں نقاش شاہد نے جہانگیر خان جونیئرکو، عباس علی نے وہاب خان کو، وقارگل نے شاہد حسین کو، حمزہ بخاری نے ارباب دلاورکو، انڈر15 میں شاہ جہان نے رضوان احمدکو، بلال خان نے حمید الدین کو، ارباش اسامہ نے کنور ایم موسی کو، فضل محمود نے عاقب زیب کو، انڈر 13 میں ایم عارف نے ندیم شاہ کو، شعیب صفدر نے شاہ زیب کو، فرحان احمد نے حمزہ دانیال کو، حسین علی نے مرتضیٰ حسین کو اور انڈر 11 مقابلوں میں عباس زیب نے ایم فیض اطہر کو، شان خان نے احمد اشفاق کو ہرا کر مین راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔