لندن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )3 بار کی سابق ومبلڈن اوپن چیمپئن امریکہ کی ونیس ولیمز نے روس کی سوتیلانہ اور سربیا کی اینا ایوانووچ نے چیک ری پبلک کی نکول وائی ڈیسووا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں ایوانووچ کا مقابلہ وینس و لیمز سے جبکہ ہنین کا بارتولی سے ہوگا۔وینس ولیمز نے سویتلانہ کو6-3 اور6-4 سے اپ سیٹ شکست دی۔ ایوانووچ نے وائی ڈیسووا کی جانب سے پہلا سیٹ4-6 سے جیتنے کے بعد دوسرا سیٹ6-2 اور تیسرا7-5 سے جیتا۔بارتولی اب تک2 مقابلوں میں ہینن اور ایوانووچ بھی 2مقابلوں میں وینس ولیمز کو نہیں ہراسکیں۔دریں اثناء مردوں کے مقابلوں میں کم بیک کنگ رافیل نڈال، ٹومس برڈچ، نووک ڈجوکووچ اور مارکوس بغداتیس نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ میخائل یاؤزنی کے خلاف میچ میں رافیل نڈال پہلے دونوں سیٹ معمولی مزاحمت کے بعد ہارگئے لیکن بعد میں انہوں نے تینوں سیٹ یکطرفہ طور پر جیت لئے۔انہوں نے دوسری بار ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ ٹومس برڈچ نے بیورک مین اور بغداتیس نے نکولے ڈیوی ڈنکو کو ہرادیا۔ سابق چیمپئن لیٹن ہیوٹ کو نووک نے شکست دی