لاہور(اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 3-اگست 2007) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق اور روہن بھوپانہ نے کاسٹیلاسپر چیلنج ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ میڈرڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں اعصام نے ساتھی بھوپانہ سے مل کر اولیور اور فرخ دستوف کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا دیا۔ اعصام الحق سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سپین کے الکائڈی سے ہار گئے۔ اعصام الحق نے سنگلز کا میچ ہارنے کے بعد کہا کہ میں نے الکائڈی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن وہ تجربے کے باعث جیت گئے۔