کیلے فورنیا (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 4-اگست 2007) بھارتی سٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور فتح سمیٹ لی۔ اس نے سین ڈیگو میں جاری اکیوراکلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں روس کی سیڈ نمبر8 ڈینارا سفینا کو آسان مقابلے میں 6-1\" 6-2 سے شکست دی۔ اس طرح اس نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ روس کی ماریا کیری لنکو نے سربیا کی جیلینا جانکووچ کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا اور تین سیٹ کے مقابلے میں 6-2\" 3-6\" 6-7-5 سے کامیابی حاصل کی۔ ایناچک ویٹاڈزی نے جاپان کی سوگی یاما کو 6-4\"6-4 سے، روس کی ایلینا ڈیمن ٹیوا نے فرانس کی بارتولی کو 6-4\" 7-5 سے شکست دی۔ ماریا شیراپووا نے فرانس کی ٹاٹیانہ گلوون کو 6-0\" 6-3 سے ہرایا۔ نادیا پیٹرووا نے سلواکیہ کی کترینا کو 6-3\" 7-6 سے شکست دی۔ پیٹی شنائیڈر نے مارٹینا ہنگس کو تین سیٹ کے مقابلے میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا اور 6-1\" 6-7\" 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ وینس ولیمز نے ڈینیلا ہنٹو چووا کو 6-0\" 6-3 سے ہرایا۔