UrduPoint Sports

كھیل >> ٹینس >> ومبلڈن کورٹ پر بادشاہت برقرار راجرفیڈرر نے مسلسل پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) عالمی نمبر ون نے ٹینس کی دنیا پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی اور ومبلڈن اوپن کے فائنل میں اپنے قدیمی حریف رافیل نڈال کو 5 سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے کر مسلسل پانچویں بار ومبلڈن مینز سنگلز کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ اس طرح انہوں نے سویڈن کے لیجنڈ بجورن بورگ کا مسلسل پانچ مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ روجر فیڈرر کے گرینڈ سلام ٹائٹل کی تعداد اب 11 ہو گئی جبکہ امریکہ کے سمپراس نے 14 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت کر ریکارڈ بنا رکھا ہے۔ گزشتہ سال کے فائنل میں فیڈرر نے نڈال کو 4 سیٹ کے مقابلے میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ لیجنڈ بجورن بورگ بھی میچ دیکھنے والوں میں شامل تھے۔ سپین کے بائیں ہاتھ کے نڈال کو کلے کورٹ کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے لیکن اس بار انہوں نے گراس کورٹ پر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے اور چوتھے سیٹ میں کامیابی حاصل کر کے مقابلہ پانچویں سیٹ تک دھکیل دیا۔ روجر فیڈرر نے 7-6" 4-6" 7-6" 2-6" 6-2 سے کامیابی اپنے نام کی۔ ومبلڈن اوپن کے اپنے کیریئر میں فیڈرر نے دوسری بار 5 سیٹ کا میچ کھیلا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 گھنٹے 45 منٹ جاری رہا۔ میچ پوائنٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی فیڈرر کورٹ پر لیٹ گئے۔ کورٹ تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا اور کوئی بھی کرسی خالی نہیں تھی۔ سویڈن کے بجورن بورگ نے 1976"77"78"79"80 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ فیڈرر نے جیت کے بعد نڈال کو سخت حریف قرار دیا اور کہا کہ ان کو توقع نہیں تھی کہ مقابلہ اتنا طویل ہوگا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.