لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نئی ٹینس رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 40 میں شامل ہوگئی ہیں۔ 6درجوں کی ترقی کے بعد ان کا نمبر 38 ہے۔ وہ گزشتہ سال 31ویں رینکنگ تک گئی تھیں۔ ان کے علاوہ مچیلا کریجک 13درجوں کی ترقی سے 32ویں، قاہرا پیزک 19درجوں کی ترقی سے 35 ویں اور ریزائی 10درجوں کی ترقی سے 50ویں پوزیشن پر آگئیں۔