ٹوکیو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-اکتوبر2007) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی فتوحات کو بریک لگ گئی اور وہ جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں اپنے سے کم درجے کی کھلاڑی اٹلی کی فلاویا پینیٹا سے 6-4 اور 6-4 سے ہار گئیں۔ دیگر کوارٹر فائنل ضابطوں میں ورجینیا روزانو نے کمیلاین کو 6-2 اور 6-2، وینس ولیمز نے ایلیشا مولک کو 7-6 اور 6-3 جبکہ کیرولائن نے کلارا کو 6-3، 2-6 اور 7-6 سے ہرا دیا۔ مردوں کے مقابلے میں ڈمیٹری تیسرے راؤنڈ میں اوپنر سے اپ سیٹ شکست کھا گئے، دیگر مقابلوں میں آئیوو کالووچ، فرنینڈو ورڈاسکو، ٹومس برڈچ، لیٹن ہیوٹ اور ڈیڈی سیلا نے کامیابی حاصل کی