برسلز (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سابق عالمی نمبر ایک بلجیم کی کم کلائسٹرز حاملہ ہو گئیں۔ 24 سالہ کلائسٹرز نے مئی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب ٹینس کے بجائے اپنی پرائیویٹ لائف پر توجہ دیں گی۔ وہ انجریز سے بھی پریشان تھیں۔ان کے والد کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ کم کلائسٹرز ماں بننے والی ہیں۔ کلائسٹرز 14 جولائی کو منگیتر باسکٹ بال پلیئر برائن لائنچ سے شادی کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2 ماہ قبل کہا تھا کہا کہ وہ شاید ومبلڈن اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل جاتیں لیکن ایسا نہ ہو سکا اور اب وہ ماں بننے والی ہیں اور ان کا کورٹ میں اترنا خارج ازامکان ہو گیا ہے۔