لاہو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قومی پرچم سربلند کرنے امریکہ پہنچ گئے۔ جرمنی میں اے ٹی پی ورلڈچیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے اور 31سال بعد ومبلڈن میں پاکستان کا پرچم لہرانے کے بعد اعصام الحق قریشی نارتھ امریکہ کے سب سے بڑے گراس کورٹ ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرگئے ہیں۔ ایونٹ کی انعامی رقم چار لاکھ 16ہزار ڈالر ہے۔ ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کے لئے اعصام الحق نے برینڈن ایونز کو شکست دی۔ ان کا پہلا مقابلہ مار ڈی فش سے ہوگا