روم(رپورٹر رپورٹر) نوویک ڈجکووچ اوراینڈی مرے روم ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے اگلے راﺅنڈ میںپہنچ گئے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹاراورعالمی نمبر راجر فیڈرر دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں لٹویا کے ارنٹس گلبذ نے سوئس سٹار راجرفیڈرر سے پہلے راﺅنڈ میں 2-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹس میں کم بیک کرتے ہوئے راجرفیڈرر کو 6-1اور7-5 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا ۔ سربیا کے عالمی نمبردو نوویک ڈجکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے جریمی چارڈے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1اور6-1سے اور برطانوی اینڈی مرے نے میزبان اینڈرس سیپی کو6-2اور6-4 سے ہرا دیا۔ ایک اورمیچ میں رومانیہ کے وکٹرہنسسکیو نے ارجنٹائن کے جان مناکو کو7-6،(7-4)اور6-4سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔