پیرس (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک23-اکتوبر2007) نیوزی لینڈ کی انٹرنیشنل فیڈریشن نے ویمنز کی نئی رینکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق روس کی ماریا شیرپووا مسلسل زوال کی جانب گامزن ہیں اور وہ اب پانچویں میں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیزن کا آغاز ورلڈ نمبر 2 کے طور پر کیا تھا لیکن مسلسل ناکامیوں اور انجری مسائل کی وجہ سے وہ اعزاز برقرار نہ رکھ سکیں۔ امریکہ کی سرینا ولیمز کافی عرصہ کے بعد ٹاپ فائیو میں شامل ہوئی ہیں۔ سربیا کی جانکووچ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ اعلان کردہ رینکنگ کے مطابق بلجیم کی جسٹن ہینن پہلے، جانکووچ دوسرے، روس کی سویتلانہ تیسرے، سربیا کی ایوانووچ چوتھے، سرینا ولیمز پانچویں، روس کی ایناچک وٹاڈزيچھٹی، امریکہ کی وینس ولیمز ساتویں، ماریا شیرپووا آٹھویں، سلواکیہ کی ڈینیلا ہنٹوچووا نویں اور فرانس کی بارتولی 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ روس کی ایلینا ڈیمن ٹیوا 11 ویں، نادیہ پٹرووا 14ویں، پیٹی شنائیڈر 16 ویں اور ایملی مورسمو 18 ویں نمبر پر ہیں۔