لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سنگلز اور ویمنز ڈبلز کے بعد مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ سے بھی آؤٹ ہوگئی ہیں۔ سنگلز کی طرح وہ اس ایونٹ میں بھی تیسرے راؤنڈ میں نہ پہنچ سکیں۔ ان کو اور مہیش بھوپتی کو کارا بلیک اور میٹکو ساقی کی جوڑی نے 6-4 اور 6-4 سے ہرادیا۔