پیرس (سپورٹسڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور بھارتی کھلاڑی روہن بوپاناکی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔انہیں فرانسیسی کھلاڑیوں کی جوڑی جولین بینیٹیو اور مائیکل لوڈرا نے 7-5 اور 6-3 سے شکست دی۔عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے پری کوارٹر فائنلز میں اسٹانسلازوارینکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔روبن سوڈرلنگ اور میخائل یوزنی بھی فتحیاب رہے۔ چوتھے راؤنڈ میں سب سے بڑا اپ سیٹ نمبر دو سیڈ امریکا کی وینس ولیمز کو روسی کھلاڑی نادیہ پیٹرووا کے ہاتھوں حیران کن شکست سے ہوا۔ ایک اور میچ میں جسٹن ہینن نے ماریا شراپوا کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔جسٹن ہینن نے شراپوا کے خلاف 6-2، 3-6 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ایلینا ڈیمنٹووا نے چنیلی شیپرز کو اورفرانسسکا شیاوون نے ماریا کریلنکو کو ہرا دیا۔کیرولین ووزنائیکی بھی کامیاب ہوگئیں۔