ہانگ کانگ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 25-اکتوبر2007) انجری کے ہاتھوں بے بس سابق ورلڈ نمبر 2 ماریا شیراپووا جنوری میں ہونے والے ہانگ کانگ انوی ٹیشن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکہ کی وینس ولیمز کیخلاف کھیلیں گی۔ شیراپووا جو اب تنزلی کے بعد ورلڈ نمبر 5 ہوچکی ہیں اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ 8 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ شیراپووا نے گزشتہ سال بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا لیکن وینس ولیمز پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ شیراپووا اور وینس نے حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے اور ان دونوں کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کو چار چاند لگ جائیں گے۔ گزشتہ سال کلائسٹرز نے شیراپووا کو ہرا کر ٹائٹل جیتا تھ