اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نے انٹرنیشنل رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبل کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی 11 درجے ترقی کرنے کے بعد کیریئر کی بہترین 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈبل ایونٹ میں اعصام الحق کے ہندوستانی پارٹنر رہن بوپنا بھی کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔