نیو پورٹ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے گراس کورٹ پر ہونيوالے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں اَپ سیٹ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ امریکہ کے مارڈی فش کو بآسانی 6-3اور 6-4سے ہرا دیا۔ ایگور بھی اَپ سیٹ شکست کھا گئے۔ نیتھن پیلی، ڈک نورمان اور پرکاش امرت راج نے بھی کامیابی حاصل کر لی۔ اعصام الحق کے ومبلڈن کے بعد کم از کم کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں کیونکہ ان کو آئندہ راؤنڈ میں آسان حریف کا مقابلہ کرنا ہے۔