پیرس(سپورٹس ڈیسک) فرانس کے ٹاپ سیڈ ٹینس سٹار گیل مونفلس نے فرانس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فائنل میں مونفلس نے دفاعی چیمپئن اوان لوبی چچ کو شکست دی۔ فرانس میں جاری مینز ایونٹ کے فائنل میں گیل مونفلس نے پہلے سیٹ میں لوبی چچ کے خلاف بآسانی 6-2 سے فتح حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں لوبی چچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہے سیٹ 7-5 سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں مونفلس نے اپنے جارحانہ کھیل سے لوبی چچ کو بالکل بے بس کر دیا اور سیٹ 6-1 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا