پیرس (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-نومبر2007) پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیوڈ نالبنڈین نے دوسرا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ اس بار ان کا شکار عالمی نمبر دو رافیل نڈال بنے۔ نالبنڈین نے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فرانس کے دارالحکومت میں کھیلے جانے والے فائنل میں سیکنڈ سیڈ اسپینش کھلاڑی نڈال کا ڈیوڈ نالبنڈین کے خلاف تھا جس میں ڈیوڈنالبنڈین نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو قطعی بے بس کردیا۔انہوں نے مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ڈیوڈ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے سے قبل وہ جیت کیلئے بالکل پراعتماد تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو ہرانے کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کو رافیل نڈال کے خلاف کامیابی ملی۔ادھر امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی لنز سے ڈیونپورٹ نے کینیڈا میں کھیلا جانے والا بیل چیلنج ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد دوسرا ٹائٹل حاصل کیاہے۔ فائنل میں انہوں نے جولیا واکیولنکو کو شکست دی ۔ ڈیونپورٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے واکیولنکو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے زیر کرکے ٹورنامنٹ جیت لیا۔