نئی دہلی (سپورٹسڈیسک)بھارت کی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا سال 2011 کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دبئی میں آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام پر ٹائٹل جیتنا انتہائی خوشی کی بات ہے اور اس سے آسٹریلین اوپن میں پرفارمنس کا حوصلہ ملے گا۔ 24سالہ ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے ٹینس رینکنگ میں 164ویں نمبر پر ہیں۔ دبئی میں 75ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والی الحبطور ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد ثانیہ نئے سال میں مزید فتوحات سمیٹنے کی خواہاں ہیں۔