میڈرڈ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک08-نومبر2007)بلجیم کی عالمی نمبر ایک جسٹن ہینن ہارڈین، سربیا کی فورتھ سیڈ اینا ایوانووچ اور روس کی ماریا شیراپوا نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں ابتدائی راؤنڈ میں اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ سوتیلانا کزنٹسوا اپ سیٹ شکست کے بعد اور اینا چک ویٹاڈزی، ڈینیلا ہنٹوچوواٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے اپنے میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ جسٹن ہینن ہارڈین نے روس کی اینا چک ویٹاڈزی کو 6-1، 7-6 اور 7-4 سے ہرا کر اور روس کی سکس سیڈ ماریا شیراپووا نے سلواکیہ کی ڈینیلا ہنٹوچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔ ایک اور میچ میں سربیا کی فورسیڈ اینا ایوانووچ نے روس کی سیکنڈ سیڈ سوتیلانا کزنٹسوا کو 6-1، 4-6 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔