میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)سپینش ویب سائٹ کے پولز کے مطابق ٹینس سٹار رافیل نڈال کو اس دہائی کا اسپینش اسپورٹس مین قرار دے دیا گیا ہے۔سپینش ویب سائٹ مارسا ڈاٹ کام کے تحت کئے گئے پول میں نڈال نے کافی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔کل پچاس ہزار ووٹس میں نڈال نے20ہزارووٹس لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نڈال کے ساتھ ایوارڈ کی ریس میں دوسرے نمبر پر اسپینش این بی اے اسٹار پائو گیسل رہے ۔ گیسل نے7000 ووٹ حاصل کئے۔ فراری کے فارمولا ون ڈرائیور فرنینڈو الونسو6000 ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ورلڈ کپ وننگ کپتان ایکر کسییاس چوتھے جبکہ ذاوی ہرنینڈیز پانچویں نمبر پر رہے۔