میڈرڈ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-10نومبر2007) سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کرلیا ہے سپین کے درالحکومت میڈرڈ میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شراپووا نے اپنی سربین حریف اینا آئیوانوچ کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-1-6-2سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،میچ جیتنے کے بعد شرواپووا کا کہنا تھا کہ وہ فائنل میں فتح حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائی صرف کردیں گی کیونکہ وہ سیزن کا اختتام فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتی ہیں.