UrduPoint Sports

كھیل >> ٹینس >> ٹینس کی عالمی رینکنگ :کم کلسٹر ز رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر قائم

پیرس(سپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کی عالمی رینکنگ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن کی فاتح کم کلسٹر نے ایک درجہ ترقی پاکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ مردوں میں رافیل ندال بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ راجر فیڈرر اور نوویک ڈجکووچ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز بارہویں اور ماریا شیراپوا تیرہویں پوزیشن پر ہیں۔ انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں خواتین کے سنگل مقابلوں میں بیلجیئم کی کم کلسٹر ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئیں ۔ روس کی ویراذوناریوا تیسرے ، اٹلی کی فرانسیسکا شیون چوتھے، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر پانچویں، امریکہ کی وینس ولیمز چھٹے، چین کی لی نا ساتویں، سربیا کی جیلینا جانکووچ آٹھویں، بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نویں اور پولینڈ کی آگنیسکا راڈوانسکا دسویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ امریکہ کی سرینا ولیمز 12ویں، روس کی ماریا شیراپوا13ویں، پیرس اوپن کی فاتح جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا 4درجے ترقی پاکر 18ویں سے 14ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ روس کی سابق عالمی نمبر ایک دینارا سافنا کی تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ ٹاپ 100سے بھی نیچے چلی گئیں ہیں۔مردوں میں سپین کے رافیل ندال بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔ سوئیزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور آسٹریلین اوپن کے فاتح سربین نوویک ڈجکووچ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اے بی این ایمرو ٹینس ایونٹ کے فاتح سویڈن کے رابن سوڈرلنگ کی رینکنگ میں بہتری نہیں آسکی اور وہ چوتھے نمبر پر قائم ہیں۔ برطانوی اینڈی مرے پانچویں نمبر پر سپین کے ڈیوڈ فیرر ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں سے چھٹے جبکہ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ امریکہ کے اینڈی راڈک آٹھویں ، سپین کے فرنینڈوورڈاسکو نویں اور روس کے میخائل یوزخنی دسویں نبر پر قائم ہیں۔ اے بی ایمرو کے رنر اپ فرانس کے جوویلفر ائیڈتسونگا 5درجے تنزلی کے بعد 13ویں سے 18ویں نمبر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹاپ سیڈ لیٹن ہیوٹ 16درجے تنزلی کے بعد 54ویں سے 70ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.