شنگھائی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-نومبر2007)ورلڈ نمبر ون روجر فیڈرر نے تسلیم کیا کہ ان کی خواہش ہے کہ بیجنگ اولمپک میں وہ ٹینس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اس میڈلز کا کچھ اور ہی مزا ہے یہ سپیشل انعام ہوتا ہے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گول میڈل جیتنے کیلئے بیجنگ اولمپک میں شرکت کروں گا 12گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے والے فیڈرر ابھی اولمپک گولڈ میڈل نہیں جیت سکے، سڈنی اولمپک 2000ء میں وہ چوتھے ہو گئے تھے اور 2004ء ایتھنز اولمپک میں وہ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شکست کھا گئے تھے۔