برسلز(سپورٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبرایک یلجیئم کی ٹینس اسٹار جسٹن ہینن نے کہنی کی انجری کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل سرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ برسلز میں جسٹن ہینن نے انٹرنیشنل ٹینس کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔ سات گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے والی جسٹن ہینن نے مئی2008ء میں پہلی بار انٹرنیشنل سرکٹ سے کناراکشی کا اعلان کیا تھا تاہم اپنی ہم وطن کم کلائسٹرز کی واپسی کے بعد انہوں نے 2010ء میں دوبارہ ٹینس میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں وہ کہنی کی انجری کا شکار ہو کرایونٹ سے باہر ہوگئیں تھیں۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہینن نے کہا ہے کہ اب وہ صرف نجی زندگی گزاریں گی۔