شنگھائی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-نومبر2007) سپین کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ نووک ڈجوکووچ اور رچرڈ گاسکوئٹ اپنے اپنے میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ روز چین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے گولڈ گروپ میںرافیل نڈال کا مقابلہ سربیا کے حریف کھلاڑی نووک ڈجوکووچ سے تھا جس میں انہوں نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر نے فرانسیسی حریف رچرڈ گاسکوئٹ کو ہرادیا۔ فیڈرر نے اینڈی روڈک کو شکست دی۔ رافیل نڈال گولڈ گروپ میں ایک میچ ہارے تھے۔ ان کو ہم وطن ڈیوڈ فیرر نے دوسرے میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔