پیرس (سپورٹس ڈیسک)سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال اور ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو پیرس میں ٹینس کے اعلیٰ ترین ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے بہترین ٹینس اسٹار کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں یوایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال فاتح رہے جب کہ خواتین کی طرف سے یہ ایوارڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کے نام رہا۔ دوسری جانب مینز ڈبلز کا ایوارڈ امریکا کی نمبر ایک جوڑی برائن برادرز کو دیا گیا۔