اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-نومبر2007) سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر چوتھا ماسٹر کپ اپنے نام کر لیا۔ شنگھائی میں کھیلے گئے فائنل میںسوئس سٹار نے مخالف سپینش فیرر کو 6-2،6-3 اور6-2سے شکست دی، راجر فیڈرر کا سال کا یہ پانچواں مسلسل ٹورنامنٹ تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا، ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے پر فیڈرر کو10.2ملین ڈالر کا انعام دیا گیا۔فائنل میں فیڈرر سے شکست کھانے والے سپینش فیرر نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلا شبہ فیڈرر ایک عظیم کھلاڑی ہیں وہ اس جیت کے قابل تھے۔راجر فیڈرر کا زندگی کا یہ70واں فائنل جبکہ ان کے مد مقابل فیرر کا یہ صرف9واں فائنل تھا، فیرر نے اس میچ کے 9میں سے صرف ایک سیٹ میں کامیابی کی۔ فیڈرر نے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ میرا سال کا آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ تھا