اوہایو: سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ عالمی نمبر چار برطانیہ کے اینڈی مرے نے جیت لیا۔ اوہایو میں کھیلے جانے والے فائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکووچ سے تھا۔ مرے نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں برطانوی کھلاڑی کو تین صفر کی واضح برتری حاصل تھی کہ ڈوکووچ کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ اور برطانوی کھلاڑی ٹائٹل کے حقدار ٹھرے۔ مرے کیرئیر میں دوسری مرتبہ سنسناٹی ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔