نیویارک (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک نوویک جوکوچ نے یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سربیا کے نوواک جوکوچ نے دلچسپ مقابلے کے بعد رافیل نڈال کو چھ دو، چھ چار، چھ سات اور چھ ایک سے ہرا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ ورلڈ نمبر ون اور ورلڈ نمبر ٹو کے درمیان ہونے والے شاندار مقابلے کو گراؤڈ میں موجود تما شائیوں کی بڑی تعدا نے دیکھا اور ہر شاٹ پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ نوواک جوکوچ پہلی بار یو ایس اوپن ٹینس جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ دو مرتبہ آسٹریلین اوپن اور ایک مرتبہ ومبلڈن بھی جیت چکے ہیں۔