نیویارک: آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے یو ایس اوپن ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا۔ امریکا کی سیرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر سرینا کا خواب چکنا چور کر دیا کہ وہ نائن الیون کے دس سال مکمل ہونے پر ٹائٹل امریکا کے نام کریں گی۔ دوسرے سیٹ میں سیرینا ولیمز مسلسل چئر امپائر کے ساتھ بحث کرتی نظر آئیں۔ جس نے دو ہزار نو کے یو ایس اوپن کی یاد تازہ کر دی جب سیرینا کو زبان درازی پر ٹورنامنٹ سے آوٹ ہونا پڑا تھا۔ یو ایس اوپن ویمنز کا ٹائٹل سمانتھا سٹوسر کا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔ وہ انیس سو تہتر کے بعد یو ایس اوپن جیتنے والی پہلی آسٹریلوی خاتون کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے مارگریٹ کورٹ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔