سنسناٹی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ انہوں نے اپنی حریف امریکہ کی ایک غیر معروف کھلاڑی سپیرز کو 6-4"6-3 سے شکست دی۔ اس ٹورنامنٹ میں نامور کھلاڑی حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ثانیہ مرزا کو نمبر 3سیڈ قرار دیا گیا ہے۔ ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ سے آؤٹ ہونے والی ثانیہ نے آسانی سے کامیابی حاصل کر لی۔ جاپان کی اکیکو نے فرانس کی کیمیلی پن کو تین سیٹ کے مقابلے میں 4-6"7-6"7-6 سے شکست دی۔ امریکہ کی اوسٹر لہو نے یوکرائن کی وکٹوریا کو 6-2"6-3 سے شکست دی۔