پیرس(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک18-دسمبر2007) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے پیرکو اعلان کیا ہے کہ دنیا کے نمبر1 کھلاڑی راجر فیڈر اور جسٹن اینن 2007ء عالمی چیمپئنز ہیں۔ فیڈرر جنہوں نے آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر اپنے گرینڈ سیلم ٹائٹل کی تعداد 12 کر لی۔ یہ کارنامہ انہوں نے مسلسل چوتھی مرتبہ انجام دیا۔ وہ مجموعی طور پر تیسری مرتبہ چیمپئنز قرار دی گئی ہیں۔20 سالہ فیڈرر جنہوں نے شنگھائی میں سیزن اینڈنگ ماسٹرز ٹائٹل بھی جیتا تھا، کہا ہے کہ چوتھی مرتبہ آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن قرار دیا جانا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر سال نئے چلینج آتے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی میں نے اپنے کھیل کے لیول کو بلند کیا، اس بات سے مجھے بہت زیادہ تسلی ہوئی ہے کہ میں نے مین اور گرینڈ سیلم ٹائٹل جیتے ہیں اور اپنی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھی۔ اینن دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنی ہیں۔ بیلجیم کی25 سالہ ہینن نے اپنی گرینڈ سیلم کی کامیابی کے بعد سیزن اینڈنگ ڈبلیوڈی اے چیمپئن شپ میڈرڈ میں جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اینن مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز ورلڈ چیمپئن بنی ہیں اور یہ اعزاز 2003 میں بھی حاصل کیا تھا۔ اینن نے کہا کہ یہ میرے کیریئرکا یقینی طور پر بہترین سیزن تھا اور مجھے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک چلینج کا سال تھا اور میں اپنی جگہ جمی ہوئی ہوں اور اگر آپ سخت محنت کریں گے توکوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے۔ آئی ٹی ایف کے صدر فرانسسکو رکی بٹّی نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راجر فیڈرر اور جسٹسن اینن دونوں نے سیزن میں اعلیٰ کارکردگی اور ورلڈ نمبر1 کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اسٹیٹس کو برقرار رکھا۔ آئی ٹی ایف کے چیمپئنز بننے کیلئے گرینڈ سیلم میں ان کا ریکارڈ بے داغ رہا۔ آئی ٹی ایف نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ امریکا کے جڑواں بھائی باب اور مائیک برائن (امریکہ) اور زمبابوے یو ایس پارٹنرکارابلیک اور لیزل ہیوبر 2007 کے آئی ٹی ایف کے ڈبل چیمپئنز ہیں۔