لاہو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے مانچسٹر میں ہونے والے چیلنجر ہیسٹر ٹرافی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جہاں ان کا مقابلہ بھارتی ٹاپ سٹار روہن بھوپانہ سے ہو گا۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے نمبر ون جونیئر کھلاڑی ڈینٹل ابونز اور دوسرے راؤنڈ میں جرمنی کے لارابو ایبل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ومبلڈن اوپن کا مین راؤنڈ کھیلنے کے بعد اعصام الحق کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔