لاس اینجلس (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) ورلڈنمبرون بلجیم کی جسٹن ہینن نے ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ وہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں فرانس کی بارتولی سے اپ سیٹ شکست کھا گئی تھیں۔ جسٹن ہینن کا کہنا ہے کہ میں 5اگست تک ریکٹ نہیں پکڑ سکوں گی۔